تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:33

وکی لیکس کی17لاکھ نئی دستاویزات، 48ہزار کا تعلق پاکستان سے

جیو نیوز - واشنگٹن…وکی لیکس نے17لاکھ نئی خفیہ امریکی دستاویزات جاری کردیں۔پاکستان سے متعلق 48ہزارسے زائددستاویزبھی شامل ہیں۔وکی لیکس کی نئی دستاویزات میں دنیابھرکے ممالک سے متعلق امریکی سفارتی اورانٹیلی جنس معلومات موجودہیں۔ان دستاویزات کاتبادلہ 1973 اور1976 کے درمیانی عرصے میں ہواتھاجب ہنری کسنجرامریکاکے وزیرخارجہ اورنیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر تھے۔نئی دستاویزات کوپلس ڈی کانام دیاگیاہے،وکی لیکس کے مطابق یہ امریکی خفیہ دستاویزات کادنیاکاسب سے بڑاسرچ ایبل مجموعہ ہے۔اس سے قبل نومبر2010میں وکی لیکس نے ڈھائی لاکھ امریکی خفیہ دستاویزشائع کرکے عالمی سیاسی اورسفارتی دنیامیں تہلکہ مچادیاتھا۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج اس وقت لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔جنسی ہراسان کے مقدمات میں مطلوب ہونے پربرطانوی حکومت انہیں سویڈن کے حوالے کرناچاہتی ہے تاہم ان کاکہناہے کہ دراصل ان مقدمات کے پیچھے امریکاکاہاتھ ہے جوخفیہ دستاویزات کی اشاعت پرانہیں عبرت کانشان بناناچاہتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.