8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:34
سندھ:سی این جی اسٹیشنز کل صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے بند
آج نیوز - کراچی سیمت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کل صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کردئیے جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کا آغاز ہوگیا ہے، جس کہ وجہ سے سسٹم میں گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔ بھٹ گیس فیلڈ سے یومیہ تین سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی کی جاتی ہے۔ سسٹم میں کمی کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل صبح آٹھ بجے سے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کردئیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت میں بیس روز لگ سکتے ہیں، جس کی وجہ سے دو سے تین ہفتوں تک سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں تین روز کی بندش کی جائے گی۔