8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:43
عدلیہ الیکشن مراحل کے معاملات سے دور رہے،عاصمہ جہانگیر
آج نیوز - سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عدلیہ کو الیکشن مراحل کے معاملات سے دور رہنا چاہئیے،چیف جسٹس کا ریٹرننگ آفیسرز سے خطاب مناسب اقدام نہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسرز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہیں،چیف جسٹس کے ماتحت نہیں،اگر میں سمجھوں کہ چیف جسٹس میری پارٹی کیخلاف ہیں تو میں کیسے ان سے انصاف کی توقع کرسکتی ہوں۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اختیارات کے بغیر نہیں ہونی چاہئیے،اگلی مرتبہ ان کو اختیارات دینے کے حوالے سے نظر ثانی ہونا چاہیئے۔