تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:50

سابق ایم پی اے عنایت رند کا ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان

آج نیوز - نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کی معروف سیاسی شخصیت عنایت رند نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پیپلز پارٹی نواب شاہ کے سابق ایم پی اے عنایت رند نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی شرط کے ایم کیو ایم میں شامل ہوا ہوں انکا مزید کہنا تھا کہ بینظیر کے بعد پیپلز پارٹی مسلم لیگ بن گئی ہے اور وہ ڈرائنگ روم کی سیاست کر رہی ہے تاہم ایم کیو ایم کے نظریے اور الطاف حسین کی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایم کیو ایم کا حصہ بنا ہوں۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما خالد صدیقی نے عنایت رند کو پارٹی میں شرکت پرمبارکباد بھی دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.