8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:43
پیپلزپارٹی نوابشاہ کے رہنما عنایت رندمتحدہ قومی موومنٹ میں شامل
جیو نیوز - کراچی…پیپلزپارٹی نواب شاہ کے رہنما عنایت رند نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی ن لیگ کی طرح بن گئی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عنایت رند کا کہنا تھا کہ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ میں غیر مشروط طور پر شامل ہونے کا فیصلہ الطاف حسین کے فکر و فلسفے سے متاثر ہوکر کیا ہے۔ عنایت رند نے بتایا کہ پیپلزپارٹی میں وڈیرے آگئے ہیں اور کارکنان کو پیچھے کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پرایم کیوایم کے رہنماڈاکٹر صغیر احمدکا کہنا تھا کہ 2 فیصد طبقہ 98 فیصد عوام کے حقوق سلب کرتا رہا ہے۔