8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:53
اسکردو: سد پارہ ڈیم میں شگاف،آبادی کو نقصان کا خدشہ
آج نیوز - اسکردو میں سد پارہ ڈیم کے ایک حصے میں شگاف پڑ گیا،جس کی وجہ سے آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،اسکردو میں سد پارہ ڈیم کی تعمیر دوہزار تین میں شروع کی گئی اور یہ دوہزار بارہ مکمل ہوا،تکمیل کے ایک سال بعد ہی ڈیم کے زیرحصے میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں اور مزید دراڑیں پڑنے کا خدشہ ہے، ایک سال سے کم عرصے میں ڈیم میں پائے جانے والے نقائص کے بعد عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔سد پارہ ڈیم کا منصوبہ گلگت بلتستان کا ترین منصوبہ تھا لیکن ناقص مٹیریل کی وجہ سے اس ڈیم کی دیواریں کمزور ہوگئیں۔