تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:53

وکی لیکس نے73اور75کی پاکستانی سیاست سے پردہ اٹھادیا

جیو نیوز - کراچی…وکی لیکس کے جاری کردہ ایک اورکیبل میں پاکستان کی 1973 اور 1975کی سیاست کی اندرونی کہانی سے پردہ اٹھایاگیا ہے۔پاکستان کی سیاست سے متعلق کیبل میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت کے گورنر پنجاب مصطفیٰ کھر نے فیصل آباد کے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو اپوزیشن کے ساتھ آخری معرکے کے لیے تیار رہنے کو کہا تھا۔جبکہ انھوں نے نئے آ ئین کی تشکیل کے دوران پیر پگارا کوکم علم اور حالات سے ناواقف قراردیا۔اس وقت مفتی محمود کا کہنا تھا اگر نئے آئین کے لیے کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا تویونائیٹڈ ڈیموکریٹ فرنٹ کوئی دوسرا راستہ ڈھونڈے گی۔اِس بیان پر غلام مصطفٰی کھر کا کہنا تھا کہ اگر ایسی دھمکیاں جاری رہیں تو مذاکرات ہونا ممکن نہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.