8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:4
ایف بی آر،نیب:شریف برادران نادہندہ نہیں،رپورٹ
آج نیوز - شریف برادران نادہندہ نہیں، ایف بی آر اور نیب نے رپورٹ دیدی۔ اسفند یار، چوہدری نثار اورعمران خان بھی کلیئر قرار دے دیئے گئے۔ رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی میڈیا کے اڑتیس اداروں سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی طرف سے دیئے گئے اشتہارات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔ایف بی آر اور نیب کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کے خلاف ٹیکس نادہندہ ہونے کا ایک کیس احتساب عدالت میں ہے، جبکہ نوازشریف کے خلاف ٹیکس نادہندہ ہونے کا کوئی کیس نہیں، ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کے بارے میں ٹیکس نادہندگی کی کوئی رپورٹ نہیں،رپورٹ کے مطابق اسفند یارولی، چوہدری نثار اورعمران خان بھی کلیئر ہیں۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو سرکاری پروٹوکول استعمال کرنے سے بھی روک دیا ہے یہ احکامات الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بارے میں سرکاری پروٹوکول استعمال کرنے کی شکایت پر احکامات جاری کیے۔ ادھر الیکشن کمیشن نے میڈیا کے اڑتیس اداروں کو خط ارسال کیے ہیں جن میں سیاسی جماعتوں کے اشتہارات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے میڈیا کے اداروں کے اشتہارات پرپابندی لگادی جائے گی۔