تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:6

ڈیپوٹیشن پر کام کرنیوالے 136 افسران کو واپس بھیجنے کی ہدایت

آج نیوز - سپریم کورٹ نے سندھ کے مختلف محکموں میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ایک سو چھتیس افسران کو کل تک ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل بینچ نے ڈیپوٹیشن اور شولڈر پرموشن کیس کی سماعت کی۔ سما عت کے موقع پر سیکریٹری سروسیز نصیر جمالی نے عدالت کو بتایا کہ ایک سو چھتیس افسران ڈیپوٹیشن پر مختلف محکموں میں تعینات ہیں۔ جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ ان تمام افسران کو ان کے محکموں میں منگل تک واپس بھیجا جائے، ورنہ چیف سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایرڈیننس کے بعد نا اہل ہونے والے افسران کو کس طرح واپس لایا گیا اسکی وضاحت کی جائے،عدالت نے کہا کہ سندھ بھر میں سول سروسز کا جو حال ہے وہ پورے ملک میں کہیں نہیں۔ لوگوں کو جیل میں ڈالنا شروع کردیا جائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.