8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:14
کوئٹہ:گاڑی پر فائرنگ،ڈی ایس پی اور گن مین جاں بحق
آج نیوز - کوئٹہ کے بروری روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی امیرمحمد دستی گن مین سمیت جاں بحق ہوگئے۔ڈی ایس پی امیرمحمد دستی بروری تھانے سے واپس اپنی رہائش گاہ کی جانب آرہے تھے کہ گولی مارچوک کے پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ڈی ایس پی امیر محمد دستی اور ان کا گن مین آفتاب احمد شیخ زخمی ہو گئے جنہیں بی ایس سی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتیہوئے دونوں جاں بحق ہو گئے ،سی سی پی اوکوئٹہ میرزبیرمحمود نے اسپتال کا دورہ کیا اور ڈی ایس پی امیر محمد دستی کے بھائی سے تعزیت کی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرزبیرنے کہا کہ امیر محمد دستی نے کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑی اور اہم کارروائیاں کی تھی انہیں میں سے کسی گروہ نے ان پر فائرنگ کی ، ڈی ایس پی امیر محمد نے دھمکیاں ملنے پر اپنا تبادلہ کوئٹہ سے اسلام آباد کرا لیا تھا تاہم وہ چھٹیاں گذرانے کوئٹہ آئے تھے۔