8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:22
قومی جونیئر اسنوکر کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے
آج نیوز - قومی جونیئرکھلاڑی ایشین چیمپین شپ میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔بھارتی شہر اندور سے کراچی پہنچنے پرپاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ اینڈ فیڈریشن کے نمائندوں اورشائقین نے قومی کھلاڑیوں کا شانداراستقبال کیا۔ سابق عالمی چیمپیئن محمد یوسف کی کوچنگ میں پاکستان کے ماجد علی نے چھ روزہ مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ قومی چیمپیئن حمزہ اکبر کو ناک آوٹ مڑھلے میں شکست ہوئی۔ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو ماجد علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فائنل میں جیت کی کوشش بہت کی لیکن وہ کامیابی سے تھوڑا دور رہے۔ تاہم مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا اب اگلا ہدف کراچی میں رواں ماہ کے آخر می ہونے والی ایشین چیمپیئن شپ ہے۔