تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:33

پریزیڈنٹ ون ڈے کپ:کل 4 میچ کھیلے جائینگے

آج نیوز - پریزیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت جاری ایونٹ میں ملتان میں سوئی ناردرن گیس کی ٹیم پورٹ قاسم کے خلاف کھیلے گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں خان ریسرچ لیبارٹری کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک سے ہوگا۔ گڑھی خدا بخش اسٹیڈیم میں حبیب بینک کا مقابلہ اسٹیٹ بینک سے ہونا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں واپڈا کی ٹیم یو بی ایل کا سامنا کرے گی۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل لاہورمیں ہوں گے۔ جبکہ فائنل بھی اسی میدان پرکھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.