تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:38

تھر:موروں میں ایک بار پھر بیماری ،10 مرگئے

آج نیوز - ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے نواحی گاوٴں میں نایاب موروں میں ایک بار پھر بیماری پھیل گئی، جس کے باعث دس مور مر گئے۔ گاوٴں سینگالو کے رہائشی محمد موسیٰ راہموں، الہڈنو راہموں نے میڈیا کو بتایاکہ بیماری کے باعث دس مور مرگئے ہیں اور کچھ مور بیمار ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے کے دیگر دیہات میں موروں میں بیماری کی اطلاعات ہیں۔ تھرپارکر میں ایک سال قبل بھی وبا پھیلنے سے لاتعداد مور مرگئے تھے۔ اس وقت بھی محکمہ وائلڈ لائف بیماری پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہا تھا۔ تھرپارکر کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خوبصورت اور نایاب پرندے کو بچانے کے لئے فوری ایکشن لیا جائے تاکہ وبا سے مزید موروں کو مرنے سے بچایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.