تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:54

سپریم کورٹ کاحکم،سابق صدر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

آج نیوز - سپریم کورٹ کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے انکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی تھی،عدالت عظمٰی نے سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا تھا کہ سابق صدر کو فضائی یا زمینی رستے سے بیرون ملک نہ جانے دیا جائے اگر ایسا ہوا تو اسکے ذمہ دار وفاقی ادارے ہونگے،اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے بھی سابق صدر پرویز مشرف کو ایئرپورٹس کے راستے بیرون ملک جانے سے روکنے کی ہدایت کی تھی،وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو احکامات جاری کئے جس پر سابق صدر کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.