تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:24

حج کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی کو نوٹس، سماعت ملتوی

آج نیوز - سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں وزارت قانون، اٹارنی جنرل اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی ، تفتیشی افسر حسین اصغر نے عدالت کو بتایا کہ وزارت قانون نے خط کے ذریعے انہیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف تحقیقات سے روک دیا ہے، خط میں لکھا گیا کہ سابق وزیر اعظم کو استثنیٰ حاصل ہے لہٰذا ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی ،جس پر جسٹس گلزار نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اب وزیراعظم ہی نہیں رہے تو استثنیٰ کیسے حاصل ہے،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ استثنیٰ صرف وزیر اعظم ہوتے ہوئے حاصل ہوتا ہے،حسین اصغر نے بتایا کہ انکے پاس کیس میں گواہ موجود ہیں ،مذکورہ عرصے کے دوران ملزمان کے اثاثوں میں ڈرامائی اضافہ ہوا،برطانیہ سے پاکستانی اکاوٴنٹ میں پیسہ اییا،جس سے ملتان میں زمینیں خریدی گئیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ احمد فیض مرکزی ملزم ہے اسے گرفتار کیوں نہں کیا گیا،جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ احمد فیض اور اہلخانہ کا پاسپورٹ منسوخ ہو چکا ہے،زین سکھیرا اور نجیب ملک ضمانت پر ہیں ،دونوں ملزمان کیخلاف چالان پیش ہو چکے اور فرد جرم بھی عائد کی چکی ہے،جبکہ سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل گرفتار ہیں اور ان کے اکاوٴنٹس منجمد کر دئے گئے ہیں عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے وزارت قانون،اٹارنی جنرل اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کردیا،،جبکہ یوسف رضا گیلانی کو خود یا وکیل کے زریعے پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.