9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:28
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو کام کرنے کی اجازت دیدی گئی
آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد اشرف کو کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی اسٹیٹ بینک کے کام کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ڈپٹی گورنر کا تقرر سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر ہوا ہے۔