تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:33

دہری شہریت کیس: حیدرعباس، رضاہارون و دیگر کو نوٹس

آج نیوز - سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی اور رض ہارون سمیت دیگر کوپیش نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت سولہ مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ سپریم کورٹ میں دہری شہریت کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،آج ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی،رضا ہارون،عسکری نقوی اور دیگر پیش نہیں ہوئے،دونیا عزیز اور بعض دیگر ارکان نے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے پیش نہ ہونے والے ارکان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ہے،عدالت نے جسٹس خلجی عارف کی شمولیت کیساتھ نیابینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو سولہ تاریخ کو کیس کی دوبارہ سماعت کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.