تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:1

پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ اور قمبر میں امیدواروں کو ٹکٹ دیدیئے

آج نیوز - پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڑ نے لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پالیمانی بورڈ کا اجلاس نوڈیرو صدارتی ہاوس میں منعقد ہوا، مشاورت کے بعد این اے دو سو سات پر فرالا تالپور، دو سو چار پر محمد ایاز سومرو، این اے دو سو پانچ پر نظیر احمد بگھیو کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ پی ایس پینتیس پر حاجی الطاف انڑ، چھتیس پر نثار کھوڑو، سینتیس پر محمد علی بھٹو، اڑتیس پر خورشید احمد جونیجو، اکتالیس عزیز جتوئی، بیالیس پر سردار خان چانڈیوکو ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ این اے دو سو چھ ، پی ایس انتالیس اور چالیس پر سابق صوبائی وزیر خوراک نادر خان مگسی کے کاغذات نامزدگی رد ہونے کے بعد کسی دوسرے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ دوسری جانب پی ایس اڑتیس پر بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی حاجی منو رعباسی کو پارٹی ٹکٹ جاری نہ کیے جانے کے خلاف عباسی برادری نے سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حاجی منور عباسی کے بھائی ڈاکٹر صفدر عباسی اور بیٹے معظم عباسی کی جانب سے تین مختلف نشستوں پر آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد پیپلز پارٹی نے حاجی منور عباسی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.