9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:13
سانحہ طاہر پلازہ کیخلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ
آج نیوز - سانحہ طاہر پلازہ کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر کراچی کی عدالتوں میں وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا۔ سندھ بار کونسل کی اپیل پرسٹی کورٹ،ہائیکورٹ اور ملیر کورٹ میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہوگئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے افتخار ہال میں جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں ایک متفقہ قرارداد پیش کی گئی جس میں سانحہ نو اپریل کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں اپنی جانوں کی قربانی دی، متفقہ قرارداد میں قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ سانحہ طاہر پلازہ میں جاں بحق افراد کیورثا کیلیے معاوضے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔