تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:23

امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری

آج نیوز - الیکشن کمیشن نے ایف بی آر،سٹیٹ بینک،نیب اور نادرا سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے،پاکستان کے عوام پہلی بار اپنے نمائندوں کے اثاثوں، قرضہ جات اور نادہندگی سے آگاہ ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والا ڈیٹا ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک نے اسکروٹنی کے لئے الیکشن کمیشن کو فراہم کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری ڈیٹا میںآ ئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے ٹیکس ریکارڈ اور قرضوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.