9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:34
چوہدری نثار نے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کردی
آج نیوز - مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثارعلی خان نے این اے تریپن سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائرکردی ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثارعلی خان نے این اے تریپن سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کردی ہے۔ راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ میں قائم جسٹس راوٴف شیخ اور جسٹس مامون الرشید پر مشتمل دو رکنی الیکشن ٹربیونل نے گزشتہ روزایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر ریٹرننگ افسر این اے ساٹھ چکوال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس اپریل تک ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور شکایت کنندہ کو بھی پیش ہونے کا حکم دیاہے،،ٹربیونل کو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف مزید چار امیدواروں کی اپیلیں موصول ہوگئی ہیں، جن میں شوکت عزیز بھٹی،وقاص محمد خان، طارق محمود خان اور بینش سکندر شامل ہیں۔دس اپریل تک امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرسکتے ہیں اور شہری بھی کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔اپیلوں کی سماعت سترہ اپریل تک جاری رہے گی۔