تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:44

نوازشریف کے حق میں بیان نگران وفاقی وزیرداخلہ کو مہنگا پڑگیا

آج نیوز - نوازشریف کے حق میں بیان نگران وفاقی وزیرداخلہ کو مہنگا پڑگیا، تحریک انصاف، ایم کیو ایم، اے این پی اور پیپلزپارٹی نے بھی ملک حبیب خان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جہانگیر بدر اور صمصام بخاری آج وزیرداخلہ کیخلاف الیکشن کمیشن کے سامنے ریفرنس دائر کریں گے۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ نگران وزیرداخلہ کو غیرجانبدار ہونا چاہئے اور اسے کسی بھی سیاسی جماعت کے حق میں بیان نہیں دینا چاہئے، نگران وزیرداخلہ کا کام صرف شفاف انتخابات کروانا اور ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں صدر مملکت اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ جانبداری برتنے پر نگراں وزیرداخلہ کو ان کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف اور اے این پی نے بھی نگران وزیرداخلہ کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ نگران وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے نواز شریف کے حق میں بیان دیا تھا۔ جبکہ ملک حبیب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مینڈیٹ شفاف انتخابات کے لیے سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ میرا ووٹ بیس کروڑ عوام کے لیے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.