9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:43
دہری شہریت کیس،عدم پیشی پرحیدر عباس ، رضا ہارون ،ودیگر کو دوبارہ نوٹس
جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں حیدر عباس رضوی ، رضا ہارون ، عسکری تقوی اور عبدالمعید صدیقی کو دوبارہ نوٹس جار ی کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دہری شہریت کیس کی سماعت کی۔حیدر عباس رضوی ، رضا ہارون ، عسکری تقوی اور عبدالمعید صدیقی کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا، عدالت نے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔