تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:50

مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کیلئے درخواست، سماعت ملتوی

آج نیوز - سابق صدر پرویز مشرف کے خلا ف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران احمد رضا قصوری نے کہا کہ مقدمہ میں جلدبازی کی جا رہی ہے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ چار سال سے چل رہا ہے آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ عجلت ہو رہی ہے۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ پی سی او میں جنرل کیانی کا نام بھی ہے انہیں نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ مشرف چوبیس مارچ کو واپس آئے اور سیاسی سرگرمیاں بھی جارئی رکھے ہوئے ہیں، سیاسی سر گر میوں کے بارے میں عدالت نے کو ئی بھی حکم امتناعی جاری نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ عدالت پر ویزمشرف کوحراست میں لینے کی ستداعا مسترد کر چکی ہے۔ بعد میں کیس کی سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.