تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:54

موجودہ حالات میں شفاف انتخابات ممکن نہیں، اخترمینگل

آج نیوز - بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کہتے ہیں موجودہ حالات میں شفاف انتخابات ممکن نہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں لگی آگ بجھانے کیلئے پہل کی لیکن کچھ قوتوں امن کی خواہاں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن جماعتوں نے ہماری آمد پر جشن منایا آج وہ مصلحتوں کا شکار نظر آتی ہیں۔ اختر مینگل نے کہا جب پولیٹیکل ایجنٹس کی سرگرمیاں محدود ہوں اور بی این پی کے عام کارکن کو بھی خطرہ ہو ، ایسے حالات میں بلوچستان میں شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔ اختر مینگل نے کہا کہ صوبے میں کارڈ یافتہ سرکاری لوگ بغیر لائسنس ہتھیار اور گاڑیاں لئے پھرتے ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ اس موقع پر نعیم مندوخیل، گلزار مری، بشریٰ رند سمیت دیگر افراد نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.