تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:24

انتخابات میں حصہ لینے والے 90 فیصد امیدوار ٹیکس نادہندہ

آج نیوز - انتخابات میں حصہ لینے والے نوے فیصد امیدوار ٹیکس نادہندہ ہیں، جبکہ چالیس سے پچاس فیصد کے پاس این ٹی این ہی نہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے سینٹرل ویریفکیشن سیل نے گیارہ مئی کو عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے فائل کئے گئے ٹیکس ڈکلیریشن اور انکم ٹیکس ریٹرنز کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ۔ تجزیئے سے واضح ہوتا ہے کہ نوے فیصد امیدواروں نے گزشتہ سالوں میں برائے نام بھی ٹیکس ادا نہیں کیا، اور نہ ہی کم از کم ٹیکس واجبات کی ادائیگی کی، ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انتخابی امیدواروں کی اکثریت نے انکم ٹیکس آرڈیننس دو ہزار ایک کے تحت لازمی قرار دیئے گئے ویلتھ اسٹیٹمنٹس بھی جمع نہیں کرائے، جبکہ کئی امیدواروں نے الیکٹرانک ریٹرنز کی جگہ ہاتھ سے لکھے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے۔ جس کے نتیجے میں ڈیٹا انٹری اور ڈیٹا کوڈنگ جیسے کئے مسائل پیش آئے۔ دوسری جانب انتخابی امیدواروں میں چالیس سے پچاس فیصد کے پاس نیشنل ٹیکس نمبرز ہی موجود نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.