تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:34

ایف بی آر سے ٹیکس گزاروں کے بینک کھاتوں کی تفصیلات طلب

آج نیوز - لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ٹیکس گزاروں کے بینک کھاتوں کی تفصیلات مانگ لیں، ڈائریکٹر جنرل ایل ٹی یو کراچی کے مطابق سال دوہزار گیارہ سے متعلق کارپوریٹ اینڈ نان کارپوریٹ ٹیکس گزاروں کے بینک اکاوٴنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف بی آر ٹیکس پیئر آڈٹ ونگ کو ایل ٹی یو کراچی کی جانب سے خط بھی موصول ہوگیا ہے، ڈی جی ایل ٹی یو کراچی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس ایئر دوہزار گیارہ کے آڈٹ کے لئے ایک سو اکانوے کارپوریٹ اور دو نان کارپوریٹ ٹیکس گزاروں کا انتخاب کیا ہے، جن کے بینک ٹرانزیکشنز سمیت اکاوٴنٹ کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.