تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:44

پاکستان سے چینی کی درآمدکیلئے تاجکستان کی نئی شرائط

آج نیوز - تاجکستان پاکستان سے چینی کی درآمد کے معاہدے سے پھر گیا، تاجک حکومت کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ سے بیس ڈالر کم میں چینی دینا ہے، تو لینے کو تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق تاجکستان نے پاکستان سے چینی کی درآمد کے لئے نئی شرائط پیش کی ہیں، جن کے تحت عالمی قیمت سے بھی بیس ڈالر کم پر چینی خریدنے کی پیش کش کی گئی ہے، آٹھ ماہ قبل پاکستان اور تاجکستان کے درمیان چینی کی درآمد کے سلسلے میں بات چیت ہوئی تھی، لیکن بعض وجوہات کی بنا پر معاہدہ اب تک تاخیر کا شکار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجکستان نے ایک بار پھر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے تیس ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لئے رابطہ کیا ہے، لیکن اس بار نئی شرائط پیش کی گئی ہیں جس میں چینی کی قیمت پہلے طے کردہ پانچ سو اٹھائیس ڈالر سے کم رکھنے پر استفسار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تیس ہزار ٹن چینی پانچ پانچ ہزار کی چھ اقساط میں خریدی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.