9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:56
کراچی: گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی بیٹی سمیت جاں بحق
آج نیوز - کراچی کے علاقے کھارادر میں رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع رہائشی عمارت کی چھت گرگئی۔ چھت گرنے کے واقعے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور ان کی چھ ماہ کی بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ تینوں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔