تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:4

کراچی: قتل و غارت گری جاری، مزید 5 افراد قتل

آج نیوز - کراچی میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے شہر کے مختلف علاقوں میں دس سالہ معصوم بچے سمیت پانچ افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔ لی مارکیٹ پھول چوک کھوئے والی گلی میں ایک شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ خواجہ اجمیر نگری سے دس سالہ معصوم بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ سرجانی ٹاوٴن یوسف گوٹھ میں جاوید نامی شخص نے گھر میں فائرنگ کرکے بیوی تسلیم بی بی کو قتل کردیا۔ نیوکراچی یوپی موڑ پر عرفان نامی شخص کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔ سرجانی ٹاوٴن سیکٹر تین کنیز فاطمہ سوسائٹی سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.