9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:44
کراچی: گزری میں پولیس اہلکاروں پر با اثر افراد کا تشدد
آج نیوز - کراچی کے علاقے گزری میں بااثر افراد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے تشدد کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزری میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سہیل احمد پولیس نفری کے ہمراہ وہاں پہنچے اور جھگڑا کرنے والے افراد کو تھانے چلنے کو کہا جس پر ملزمان نے ڈنڈوں اور اسلحے کے بٹوں کے وار کر کے ایس ایچ او گزری سہیل احمد اور ان کے تین ساتھی پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا، اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمیوں پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد میں پولیس نے تشدد کرنے والے سردار ثناء اللہ زہری کے گارڈز اور کیپٹن ریٹائرڈ شہریار درانی کو گرفتار کر لیا۔