9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:28
پشاور : حیات آبادمیں نامعلوم سمت سے راکٹ آگرے،7زخمی
جیو نیوز - پشاور…پشاور کے علاقے حیات آباد میں راکٹ کے گولے گرنے سے سات زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ گولے حیات آباد کے سیکٹر ایف 9 کی مختلف اسٹریٹس پر گرے۔ زور دار دھماکوں سے سات افراد زخمی ہوگئے۔اور قریبی مکانات اور دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔