9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:46
کراچی میں نئی انتخابی فہرستیں منظور، 3 لاکھ نئے ووٹرز شامل
آج نیوز - الیکشن کمیشن نے کراچی میں نئی انتخابی فہرستوں کی منظوری دیدی، ووٹرز کی کل تعداد اکہترلاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں نئی انتخابی فہرستوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ نئی انتخابی فہرستوں کے مطابق کراچی میں ووٹرز کی مجموعی تعداد اکہتر لاکھ ہو گئی ہے، جن میں چالیس لاکھ اسی ہزارمرد اور تیس لاکھ بیس ہزارسے زائد خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ فہرستوں میں تین لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں کی تصدیق سے قبل ووٹرز کی کل تعداد اڑسٹھ لاکھ تھی۔