9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:53
میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، نگراں وزیرداخلہ
آج نیوز - نگران وزیرداخلہ کہتے ہیں میرا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں،پر امن ماحول میں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقنی بنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیرداخلہ ملک حبیب کا کہنا تھا کہ ان کا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، پر امن ماحول میں عام انتخابات کے انعقاد کو یقنی بنایا جائے گا۔ میری نظر میں سب سیاسی رہنما برابر ہیں ،وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبوں کی ذمہ داری ہے، وفاق صرف معاونت کرے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کاکہنا تھا کہ ہماری تمام تر توجہ انتخابات پر ہے،ملکی حالات میں میڈیا کا کردار اہم ہے، قومی مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری صحافیوں کے سوالات پر برہم ہو گئے اور ان کی صحافیوں سے تو تکار بھی ہوئی۔