تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:53

کراچی: نقل کیلئے اساتذہ پر تشدد،انتظامیہ کا پرچہ لینے سے انکار

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی اسکول نے مسلح افراد کی جانب سے اساتذہ کو زدوکوب کئے جانے کے بعد کل سے میٹرک کے بقیہ پرچے لینے سے انکار کردیا ہے ۔ گلستان جوہر بلاک 15 میں واقع نجی اسکول میں دسویں جماعت کے انگریزی کے پرچے کے دوران مسلح افرادنے اسکول میں گھس کرکچھ طلبہ کو نقل کرانے پر زور دیا ۔ اساتذہ کی جانب سے انکار پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر اسکول کی انتظامیہ نے کل سے پرچہ لینے سے انکار کردیاہے ۔اسکول انتظا میہ نے امتحانی مرکز ختم کرنے کا خط بورڈ حکام کو ارسال کردیاہے۔ اسکول کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے امتحانی مرکز بنانے سے قبل بورڈ انتظامیہ نے رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، مسلح افراد نے مخصوص بچوں کو نقل کرانے کیلئے دباوٴ ڈالا ، ان حالات میں امتحانی سینٹر نہیں چلاسکتے۔اسکول میں تقریبا ًاکیس سو طلبہ کا امتحانی مرکز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.