9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:33
میٹرک امتحانات: مسلح افراد کا نقل کرانے پر زور، اساتذہ پر تشدد
آج نیوز - کراچی کے علاقہ گلستان جو ہر میں واقع نجی اسکول نے مسلح افراد کی جانب سے اسا تذہ کو زدو کوب کیے جانے کے بعد کل سے میٹرک کے بقایہ پرچے لینے سے انکار کر دیا۔ گلستان جو ہر بلاک پندرہ میں واقع نجی اسکول میں دسویں جماعت کا انگریزی کے پر چہ جاری تھا کہ مسلح افراد نے اسکول میں گھس کر کچھ طلبہ کو نقل کرنے پر زور دیا۔ اساتذہ نے انکار کرتے ہوئے ان افراد کو اسکول سے نکل جانے کو کہا جس پر مسلح افراد نے اساتذہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے خلاف اسکول انتظامیہ نے احتجاجاً کل سے پر چے لینے سے انکار کرتے ہوئے امتحانی مرکز کو ختم کرنے کا خط بورڈ انتظامیہ کو ارسال کر دیا۔ اسکول کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ امتحانی مر کز بنانے سے قبل بورڈ انتظامیہ نے رینجرز کی سیکورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، ان حالات میں امتحانی مرکز نہیں چلا سکتے۔