9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:33
پر ویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر نا ڈرامہ ہے، فضل الرحمان
جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان …جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے 3حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونا اور ایک سے منظور ی منصوبہ بندی کے تحت ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جیونیوزسے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے کاجوازنہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں انتخابی گہما گہمی ہے،اگروہاں خطرہ محسوس نہیں کیاجارہاتوبندوبستی علاقوں میں کیوں ہے۔جانچ پڑتال کے دوران حدیث پڑھانے والے علماپرالزمات اورمسرت شاہین جیسوں کوپاکیزگی کاسر ٹیفکیٹ جاری کیاگیا،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ کسی جج کویہ حق نہیں دے سکتے کہ وہ نظریہ پاکستان پر ان کی پاکستانیت کے بارے میں فیصلہ دے۔