تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:14

تحریک انصاف نے اپنے منشور کا اعلان کر دیا

آج نیوز - تحریک انصاف نے دو سے تین سال میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اتھارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور کا اعلان کر دیا ہے۔ منشور میں تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انصاف ہماری بنیادی ترجیح ہو گی، امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کریں گے، صرف امداد پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم کے وژن اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق نیا پاکستان بنائیں گے۔ امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات چاہتے ہیں، تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کریں گے۔ چین کے ساتھ تعلقات بڑھائے جائیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کو نکالا جائے گا۔ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے دل جیتے جائیں گے، صرف طاقت کا استعمال ضروری نہیں، بات چیت سے بھی معاملات حل ہو سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اتھارٹی بنائی جائے گی۔ ہر ایسی پارٹی جس کا مسلح ونگ ہو گا اس کی مخالفت کریں گے، کراچی کا مسئلہ بہت اہم ہے اسے ہتھیاروں سے پاک کریں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے منشور میں دو سے تین سال میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.