9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:34
حکمرانوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا،سراج الحق
آج نیوز - جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے دور میں کرپشن، مہنگائی، بدامنی اور بیروز گاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا،دیر بالا میں عوامی رابطہ مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث ملک کے قومی ادارے تباہی کیدہانے پر کھڑے ہیں اور ملک دیوالیہ ہوگیا ہے،حکمرانوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا اور اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کے نام نہاد علمبرداروں نے پختون قوم کے خون کا سودا کرکے امریکی ڈالر کمائے، سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی برسراقتدار آکر صوبے میں خلافت راشدہ طرز کی حکومت قائم کرے گی۔