تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:44

ای سی پی:سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرنیکی ہدایت

آج نیوز - چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے سیاسی جماعتوں کو خط میں ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کریں، الیکشن کمیشن نے نگران وزیر داخلہ کے بیان کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران امن اور ہم آہنگی پیدا کریں،انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کسی کو انتخابی عمل سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہی عوام پر حکومت کا قابل اعتبار ذریعہ ہے،دریں اثنا الیکشن کمیشن نے نگران وزیر داخلہ ملک حبیب متنازعہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ہے،ملک حبیب کیخلاف ایک سیاسی جماعت کے حق میں بیان دینے پر کارروائی کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.