9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:54
افغانستان :نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،دو فوجی ہلاک
آج نیوز - افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو فوجی ہلاک ہوگئے ۔یہ ہیلی کاپٹر صوبہ ننگر ہار میں گرکر تباہ ہوا ۔مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے سے دو فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔طالبان نے نیٹو ہیلی کاپٹر گرانے کی ذمے داری قبول کرلی ہے ۔