تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:4

مشرف عوام کیلئے وطن واپس آئے،احمد رضاقصوری

آج نیوز - پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کہتے ہیں کہ پرویز مشرف پر پانچ مقدمات ہیں لیکن ہمیں ان کی کاپیاں تک نہیں دی گئیں، جب سوال ہی پتہ نہیں ہونگے تو جواب کیسے دیا جاسکتا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق فوجی صدر کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ پاکستانی عوام بدحال ہے، اسے نہ پانی میسر ہے نہ ہی بجلی۔ پرویز مشرف نے ان مسائل کو دیکھتے ہوئے ہی وطن واپسی کا ارادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر پیٹنشز کا مقصد یہ ہے کہ انہیں گیارہ مئی تک مقدمات میں الجھائے رکھا جائے تاکہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لیں سکیں ۔سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام مختلف سیاسی جماعت ایک دوسرے کے مخالف ہیں لیکن پرویز مشرف کے معاملے پر سب ایک ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی سی او کی بات کی جاتی ہے کہ وہ غیر قانونی اقدام تھا جبکہ اس وقت کے گورنرز ، فوجی قیادت اور سیاسی قیادت نے اس کی منظوری دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.