تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:14

راجہ ریاض کا نگران وزیرداخلہ کی برطرفی کا مطالبہ

آج نیوز - پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیر داخلہ کو مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم چلانے پر برطرف کیا جائے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ملک حبیب بھول گئے ہیں کہ وہ نگران وزیر داخلہ ہیں،مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم چلانے کے الزام میں نگران وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن نگران وزیر داخلہ کا نوٹس لیں اور انہیں برطرف کریں۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلٰٰی پنجاب کے پاس اب بھی مختلف محکموں کے سات سو سکیورٹی اہلکار اور ستر کے قریب گاڑیاں موجود ہیں،اگر آج رات تک یہ گاڑیاں واپس نہ ہوئیں تو کل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔راجہ ریاض نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سمیت ملک بھر سے اپنے امیدار کھڑے کر رہی ہے اور تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں،مسلم لیگ نون پیپلز پارٹی کے خوف سے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان نہیں کر رہی،حتمی فہرست کے بعد مسلم لیگ نون ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.