تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:8

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان اور میڈیا کے نمائندوں میں تکرار

جیو نیوز - اسلام آباد…ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان آج میڈیا کے سوالوں کا برا مان گئے اور نہ صرف ایک سوال کے جواب میں رپورٹر کو ڈانٹ دیا بلکہ دھمکیاں دینے سے بھی باز نہیں آئے ، موقع پر موجود نگراں وزیرداخلہ بیچ بچاوٴ کراتے رہے ۔نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب آج جب میڈیا سے گفتگو کررہے تھے تو ایک موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان آگے آئے اور انہیں ہاتھ سے روکتے ہوئے خود بولنے لگے ، ان کے بیان پرجیو نیوز کے نمائندے نے اُن سے پوچھ لیا کہ آّپ جو بات کررہے ہیں کیا وہ آپ کے دائرہ اختیار میں ہے ، اس پر ایڈیشنل سیکریٹری بھڑک گئے اوردھمکیاں دینے پراُترآئے ، ان کے بھڑکیلے جواب پر میڈیا کے نمائندے بھڑک گئے ۔اِس دوران وزیر داخلہ بیچ بچاوٴ کی کوشش کرتے رہے ، میڈیا کے نمایندوں کو بھی ہاتھ کے اشارے سے خاموش کرنے کی کوشش میں لگے رہے اور ایڈیشنل سیکریٹری کو بھی ہاتھ سے روک کر پیچھے کرتے رہے ، لیکن یہ شور شرابہ تھمنے کانام ہی نہیں لے رہا ، پھر وزیر داخلہ سے صحافیوں کو بحث میں اُلجھا دیکھ کر ایڈیشنل سیکریٹری خاموشی سے وہاں سے چلے گئے ۔اس معاملے پر جیو نیوز کے نمائندے اعزاز سید نے بتایا کہ جب دائرہ اختیار کا سوال ایڈیشنل سیکریٹری سے انہوں نے کیا ، تو جواب میں ایڈیشنل سیکریٹری کی طرف سے انہیں دھمکیاں بھی ملیں ۔افضل خان جو خود بھی صحافت سے وابستہ رہے ہیں اور صحافتی کیریر میں اپنا تعارف افضل قذافی کے نام سے کراتے تھے ، اب الیکشن کمیشن میں اہم عہدے پر تعینات ہیں اور اب وہ اپنا تعارف افضل خان کے نام سے کراتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.