تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:37

سنی لیون کا بخار بھارت میں سر چڑھ کر بولنے لگا

آج نیوز - بگ باس سے بھارتی شائقین کو مداح بنانے والی اداکارہ سنی لیون کا بخار بھارت میں سر چڑھ کر بول رہا ہے کیونکہ کوئی یہ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ سنی لیون بھارتی شوبز میں جلد اتنی کامیابی حاصل کرلیں گی ۔اب سنی کے آئٹم سانگ لیلہ نے بھارت میں دھوم مچادی ہے اور صرف دو دنوں میں اس کی ویڈیو یوٹیوب پر پانچ لاکھ سے زائد مداحوں نے دیکھی ہے اور تاحال اس میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔گانے میں سنی لیون جان ابراہم اور تشار کپور کے ساتھ اپنے جلوے دکھارہی ہیں ۔شوٹ آوٹ ایٹ واڈ لا انیس سو اسی کے گینگ پر بننے والی ایک حقیقی کہانی ہے ۔فلم میں انیل کپور ،کنگنا رنالٹ ،جان ابراہم ،تشار کپور اور منوج باجپائی جلوہ گر ہورہے ہیں ۔یہ فلم ایکتا کپو ر کے پروڈکشن ہاؤس بالاجی کے بینر تلے بنی ہے اور یکم مئی کو پردہ اسکرین کی زینت بنے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.