9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:44
انڈر 16 قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال
آج نیوز - انڈر سکسٹین ایشیا کپ کی فاتح قومی ہاکی ٹیم کا وطن پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا،کوچ اور کپتان نے فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کے سفر پر گامزن رہ کر قوم کو خوشیاں دیں گے،سنگاپور میں ہونیوالے انڈر سکسٹین ایشیا کپ کے فاتح دس کھلاڑی اور پانچ آفیشلز پر مشتمل قومی ہاکی اسکواڈ کا لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر پی ایچ ایف حکام اور ہاکی لورز نے شاندار استقبال کیا،ہاکی لورز نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،اور فاتح ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ہیڈ کوچ طاہر زمان اور کپتان نوحیز ملک نے ٹائٹل جیتنے کو پاکستان ہاکی کیلئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ فتح تمام کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے۔پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ نے ایشیا کپ جیتنے پر پوری ٹیم اور ہاکی فیملی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ فتح فیڈریشن کے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی کڑی ہے۔فیڈریشن کی رائے میں ان نوجوان کھلاڑیوں کو مزید گروم کیا جائیگا تاکہ آئندہ یوتھ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتیں اوروہ دن دور نہیں جب یہ نوجوان کھلاڑی دنیائے ہاکی میں پاکستان کو کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں گے۔