9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:42
اشرف وتھرا کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت
جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے محمد اشرف وتھرا کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے چند روز پہلے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود اشرف وتھرا کی بطورڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک تقرری کا سخت نوٹس لیاتھااور انہیں کام کرنے سے روک دیا تھا ،آج الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اشرف وتھرا کی تقرری انتظامی معاملہ ہے اور ان کے کام جاری رکھنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے بیان کی روشنی میں اپنا حکم امتناعی واپس لے لیا۔