9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:53
ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ:8 رکنی قومی ٹیم کا اعلان
آج نیوز - پاکستان بلئیرڈزاینڈ اسنوکرایسوسی ایشن نے انتیسویں ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ کیلئے پاکستان کی آٹھ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ سترہ ممالک نے چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔پاکستان بلئیرڈزاینڈ اسنوکرایسوسی ایشن نے رینکنگ کی بنیاد پرایشین چیمپیئن شپ کیلئے آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ قومی اسنوکرٹیم عالمی چیمپیئن محمد آصف، محمد سجاد، حمزہ اکبر، عمران شہزاد، عبدالستار، بابرمسیح، شاہد آفتاب اورابوصائم پرمشتمل ہے۔ ایشین اسنوکر فیڈریشن آف بلئیرڈزاسپورٹس نے میزبان کی حیثیت سے پاکستان کوچیمپیئن شپ میں آٹھ کھلاڑی شامل کرنیکی اجازت دی ہے۔ پی بی ایس اے کے مطابق چیمپیئن شپ کی انٹریزبھیجنے کی آخری تاریخ سات اپریل تھی۔ پاکستان سمیت سترہ ممالک نے چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ ستائیس اپریل سے تین مئی تک کراچی میں کھیلی جائیگی۔