تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:54

سابق صدر مشرف کو حراست میں لینے کی استدعا مسترد

آج نیوز - سپریم کورٹ نے غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کو حراست میں لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پندرہ اپریل تک جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی،سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انٹرپول نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری مسترد کردئے تھے،وہ کسی دباوٴ کے تحت نہیں بلکہ اپنی مرضی سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے وطن واپس آیئے ہیں،وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،کیس سے انکی انتخابی مہم متاثر ہوگی لہٰذا جواب داخل کرانے کیلئے چھ ہفتے کی مہلت دی جائے،تاہم عدالت نے انکی استدعا مسترد کردی،جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ مہلت ضرور دیں گے لیکن اتنی زیادہ نہیں دی جا سکتی،کیس طویل عرصے سے زیر التوا ہے،احمد رضا قصوری نے کہا کہ پی سی او میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کا نام بھی شامل تھا،انہیں بھی نوٹس جاری کیا جانا چاہئے تھا،انہوں نے کہا کہ اگر پنڈورا باکس کھلا تو بہت سے پردہ نشینوں کینام آئیں گے ،جس پر جسٹس جواد نے کہا کہ پنڈورا باکس کھلنے سے پردہ نشینوں کے نام ایتے ہیں تو عدالت کو اس کی پرواہ نہیں،ہم نے آئین اور قانون کو دیکھنا ہے،احمد رضا قصوری نے کہا کہ انکے موٴکل کو بنچ پر بھی اعتراض ہے ،جس پر جسٹس جواد نے کہا کہ بنچ پر اعتراض کا کام شروع ہی میں ہو جانا چاہئے تھا،آپ بتائیں سابق صدر کو کس جج پر اعتراض ہے وہ بنچ سے الگ ہو جائے گا،آج وفاق کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شریف الدین پیرزادہ اور ملک قیوم کی جانب سے ابراہیم ستی پیش ہوئے،انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی نقول نہیں ملیں مہلت دی جائے ،عدالت نے پرویز مشرف کو حراست میں لینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جواب داخل کرانے کیلئے پندرہ اپریل تک کی مہلت دیدی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.