تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:3

حافظ آباد :4 سالہ بچہ اغوا،مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

آج نیوز - حافظ آباد میں نامعلوم افراد نے چار سالہ بچے کو اغوا کرلیا،مزاحمت پر اغوا کاروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔حافظ آباد کے نواحی علاقہ دوآبہ میں نامعلوم خاتون سمیت تین افراد نے چار سالہ بچے علی کو گن پوائنٹ پر اغواء کیا۔اغوا کاروں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس سے محمد ارشاد اور محمد بوٹا شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اغوا کار موٹرسائیکل پر آئے تھے۔متاثرہ خاندان کی درخواست پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.